"Welcome to quotes and news, where the worlds of wisdom and current events converge in a tapestry of quotes and news. Immerse yourself in a collection of insightful quotes that resonate. complemented by a thoughtful exploration of the latest news stories. Here, we don't just deliver information; we weave narratives that connect the heart and mind. Join us on a journey where profound words and current affairs come together, creating space that speaks to the soul while staying attuned to the puls

Breaking

Thursday, November 30, 2023

حضرت موسیٰ ع کے معجزات حصہ اول

 

حضرت موسیٰ ع  کے مجزات  

جنتی لاٹھی

حضرت موسیٰ ع  کے معجزات  حصہ اول


یہ لاٹھی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قدبرابر دس ہاتھ لمبی تھی اور اس کے سر پر دو شا خیں تھیں جو رات میں روشن ہو جایا کرتی تھیں یہ جنت کے درخت پیلو کی لکڑی سے بنا ٔی گٔی تھی اور اس کو حضرت آدم علیہ السلام بہشت سے اپنے ساتھ لائے تھے۔۔۔۔ چنانچہ حضرت سید علی اجہوری علیہ الرحمتہ نے فرمایا کہ

ترجمہ:  

حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ عود (خوشبودار لکڑی) حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا جو عزت والی پیلو کی لکڑی کا تھا۔انجیر کی پتیاں۔حجراسود جو مکہ میں ہے اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی یہ پانچوں چیزیں جنت سے اتاری گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( تفسیر الصاوی ،ج1،ص69 ،البقرۃ:6 )

حضرت آدم علیہ السلام کے بعد یہ مقدس عصاء حضرات انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کو یکے بعد دیگرے بطور میراث کے ملتا رہا۔ یہاں تک کہ حضرت شعیب علیہ السلام کو ملا جو "قوم مدین" کے نبی تھے جب حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر سے ہجرت فرما کر مدین تشریف لے گئے اور حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی صاحبزادی حضرت بی بی صفوراء رضی اللّٰہ عنہا سے آپ کا نکاح فرمایا۔ اور آپ دس برس تک حضرت شعیب علیہ السلام کی خدمت میں رہ کر آپ کی بکریاں چرا تے رہے۔ اس وقت حضرت شعیب علیہ السلام نے حکم خداوندی کے مطابق آپ کو یہ مقدس عصاء عطا فرمایا۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔


پھر جب آپ اپنی زوجہ محترمہ کو ساتھ لے کر مدین سے مصر اپنے وطن کے لیے روانہ ہو ۓ۔اور وادی مقدس مقام"طور" میں پہنچے تو اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی تجلی سے آپ کو سرفراز فرماکر منصب رسالت کے شرف سے سربلند فرمایا۔ اس وقت حضرت حق جل مجدہ نے آپ سے جس طرح کلام فرمایا قرآن مجید نے اس کو اس طرح بیان فرمایا کہ۔۔۔۔۔ 

ترجمہ۔۔۔

اور یہ تیرے داہنے ہاتھ میں کیا ہے،اے موسیٰ عرض کی یہ میرا عصاء ہے۔ میں اس پر تکیہ لگاتا ہوں اور اس سے اپنی بکریوں پر پتے جھاڑتا ہوں اور میرے اس میں اور کام ہیں 



(دوسرے کاموں) کی تفسیر میں حضرت علامہ ابوالبرکات عبداللہ بن احمد نسفی علیہ الرحمتہ نے فرمایا کہ مثلاً 


1- اس کو ہاتھ میں لے کر اس کے سہارے چلنا


2۔ دن اس کا درخت بن کر آپ پر سایہ کرنا  


3۔ اس سے بات چیت کرکے دل بہلانا 


4۔ رات میں اس کی دونوں شاخوں کا ہو کر روشنی دینا 


5۔ اس سے دشمنوں،درندوں اور سانپوں، بچھوؤں کو مارنا 

6:کنوئیں سے پانی بھر نے کے وقت اس کا رسی بن جانا اور دونوں شاخوں کا ڈول بن جانا  


7۔ بوقت ضرورت اس کا درخت بن کر حسب خواہش پھل دینا 


8۔ اس کو زمین میں گاڑ دینے سے پانی پڑنا وغیرہ۔۔۔۔۔۔ 


(مدارک التنزیل،ج3،ص201،پ16،طہ:18)


حضرت موسیٰ علیہ السلام اس مقدس عصاء سے مذکورہ بالا کام نکالتے رہے مگر جب آپ فرعون کے دربار میں ہدایت فرمانے کی غرض سے تشریف لے گئے اور اس نے آپ کو جادوگر کہہ کر جھٹلایا تو آپ کے اس عصا کے ذریعہ بڑے بڑے معجزات کا ظہور شروع ہو گیا جن میں سے تین معجزات کا تذکرہ قرآن مجید نے بار بار فرمایا ۔۔۔۔۔۔۔۔


جو انشاء اللہ آپ اپنے اگلے حصے میں پڑھ سکے گے 

1 comment: